پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تنوج دادهیچ کی غزلیں — Tanoj Dadhich Ghazals

تنوج دادهیچ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بات ایسی ہے نہیں وہ بات ہی کرتا نہیں (غزل)

بات ایسی ہے نہیں وہ بات ہی کرتا نہیں

جب ہمیں ہوتی ضرورت بس تبھی کرتا نہیں

باپ بچوں کے لیے جادوگری کرتا نہیں

بس مسلسل کام کرنے میں کمی کرتا نہیں

کس قدر اس کو ستایا ہے خدا نے عشق میں

جو نہیں کافر ہے پھر بھی بندگی کرتا نہیں

دشمنوں سے بھی بہت بد تر ہے میرا دوست وہ

غلطیوں پر جو میری مجھ کو سہی کرتا نہیں

سوچتا ہوں ہجر کیسے کاٹتا ہوگا تنوجؔ

شعر جو کہتا نہیں اور مے کشی کرتا نہیں

سب ہنر آتے ہیں ان کو عاشقی کو چھوڑ کر (غزل)

سب ہنر آتے ہیں ان کو عاشقی کو چھوڑ کر

سب ادائیں ہیں مکمل سادگی کو چھوڑ کر

مسکرا کر دے رہا وردان سورج اب اسے

جس نے جگنو کو چنا تھا چاندنی کو چھوڑ کر

تیسرا وہ لفظ جانے کب سنائیں گے ہمیں

کب کہیں گے کچھ الگ ہاں اور جی کو چھوڑ کر

یاد ہوں اشعار جس کو یہ اسی کے ہے سپرد

ہم مریں گے صرف اپنی ڈائری کو چھوڑ کر

رام کے جیون سے سارے دکھ ہٹا کر دیکھ لو

کچھ نہیں تم کو ملے گا جان کی کو چھوڑ کر

مزید غزلیں از تنوج دادهیچ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں