پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تنمے مشرا کی غزلیں — Tanmay Mishra Ghazals

تنمے مشرا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

روح جیسے کسی بدن کی طرح (غزل)

روح جیسے کسی بدن کی طرح

اور بدن اس پے پیرہن کی طرح

اس کی آنکھوں کی یاد آتی ہے

مجھ کو چھوٹے ہوئے وطن کی طرح

ہم ہیں محروم رنگ و خوشبو سے

یعنی تنہا اجاڑ بن کی طرح

ہم نے دنیا تمام دیکھی ہے

کچھ نہیں اس کے بھولے پن کی طرح

زندگی ہر قدم گھنا جنگل

ہم ہیں بھٹکے ہوئے ہرن کی طرح

ہم ہیں اس ٹھور زندگی میں جہاں

ہر دکھن ہے ہمیں سخن کی طرح

لوٹو گے نہ واپس میں یہ سچ جان رہا ہوں (غزل)

لوٹو گے نہ واپس میں یہ سچ جان رہا ہوں

پر تم نے کہا ہے تو چلو مان رہا ہوں

جس شخص کی کرتے ہیں تمنا نئے لڑکے

مدت سے میں اس شخص کا ارمان رہا ہوں

محفل میں مجھے آج نہ پہچاننے والے

پہچان مجھے میں تری پہچان رہا ہوں

یہ کون مجھے کھو کے ہے رنجور پریشاں

کس کا میں بہت قیمتی سامان رہا ہوں

تا عمر رہی دفن مری روح بدن میں

یعنی کہ میں تا زندگی شمشان رہا ہوں

مزید غزلیں از تنمے مشرا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں