طالب میر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بلڈ مون کی رات کو (نظم)
بلڈ مون کی رات کو
میری آنکھوں میں بھی
خون اترا تھا
درد کی شدت کچھ زیادہ تھی
سوچ رہا تھا
ایسا کیوں ہے
رشتہ کیا ہے
میلوں دور جب چاند کی رنگت خون کی مانند سرخ ہو جائے
دھرتی پر میری آنکھوں میں لالی کیونکر
آ جاتی ہے
دھرتی پر میرے سینے میں درد کی شدت بڑھ جاتی ہے
چاند کا دکھ تنہائی ہوگا
میرا دکھ لیکن کچھ اور ہے
جس سے دل گھبرا جاتا ہے
میرا دکھ تنہائی نہیں ہے
اس دھرتی پر
گر میں چاہوں
اک بیکار شغل کو لے کر
جینے کا بیکار بہانہ
ڈھونڈ ہی لوں گا
دنیا کے اس شور میں خود کو
لوگوں کی اس بھیڑ میں خود کو
کھو سکتا ہوں
لیکن ایسا کرنے سے اس درد کی شدت
کم ہوگی کیا
میرا دکھ نہ جانے کیا ہے
مزید غزلیں از طالب میر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں