تحسین مرادآبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں دعائیں دے رہا ہوں آج اس استاد کو (غزل)
میں دعائیں دے رہا ہوں آج اس استاد کو
جس نے مستحکم کیا ہے علم کی بنیاد کو
مٹ نہیں سکتی ہے یہ اردو زباں کی شاعری
ہم اگر اردو پڑھائیں دوستو اولاد کو
غیر کا شکوہ ہی کیا ہے غیر کی چرچا ہی کیا
بھول سکتا ہی نہیں میں اپنوں کی بیداد کو
ایک یہی دل میں تمنا عمر بھر پلتی رہی
اپنا کہہ کر تم صدا دیتے تو مجھ برباد کو
ہے یقیں تحسینؔ کا تو شعر معنی خیز ہوں
لوگ کہتے ہیں غزل میں کامیابی داد کو
کیوں خوف امتحان سے منہ اس کا فق نہ ہو (غزل)
کیوں خوف امتحان سے منہ اس کا فق نہ ہو
ازبر حیات و موت کا جس کو سبق نہ ہو
انداز ایسا لائیے اپنے بیان میں
سن کر عدو کے دل پہ بھی جس کا قلق نہ ہو
اک رابطہ ہے ڈوبتے سورج سے چاند کا
ممکن نہیں کے شام ہو رنگ شفق نہ ہو
شاداب جس نے خون سے اپنے کیا چمن
یہ کیا کہ ایک پھول کا وہ مستحق نہ ہو
مزید غزلیں از تحسین مرادآبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں