پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تبریز احمد کی غزلیں — Tabrez Ahmed Ghazals

تبریز احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ستاروں بھری چاندنی رات ہوگی (غزل)

ستاروں بھری چاندنی رات ہوگی

مری دل ربا جب مرے ساتھ ہوگی

فضا میں گھلے گی محبت کی خوشبو

ہماری صنم جب ملاقات ہوگی

میں ڈرتا ہوں کرنے سے اظہار تم سے

محبت کی کیسے شروعات ہوگی

ہو بیٹا کہ بیٹی نہیں فرق کوئی

کہ دونوں سے خوشیوں کی برسات ہوگی

سمے اپنی اولاد کو بھی ذرا دو

نہ ان سے بڑی کوئی سوغات ہوگی

صبح لکھنا ہے شام لکھنا ہے (غزل)

صبح لکھنا ہے شام لکھنا ہے

تیرا ہی دل پہ نام لکھنا ہے

تم کو رادھا لکھوں گا غزلوں میں

اور اب خود کو شیام لکھنا ہے

کانہا اب دل میں بس چکے ہو تم

دل کو اب میرے دھام لکھنا ہے

اب قلم کار روز بکتے ہیں

ان سبھی کو غلام لکھنا ہے

چین دل کو بغیر اس کے نہیں

درد خط میں تمام لکھنا ہے

مزید غزلیں از تبریز احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں