پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تبریز حسن رازی کی غزلیں — Tabrez Hasan Raazii Ghazals

تبریز حسن رازی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب اسے جو خیال ہے میرا (غزل)

اب اسے جو خیال ہے میرا

کیوں ہے اب یہ سوال ہے میرا

جب تھے تو قدر کہ نہیں میری

اب اسے کیوں ملال ہے میرا

لوگ مجھ کو بھلا نہیں پاتے

اتنا ہی بس کمال ہے میرا

جینا تیرے بغیر مشکل ہے

دیکھ آ اب جو حال ہے میرا

دیکھ تکلیف میری باتوں میں

جینا سچ میں محال ہے میرا

خوش ہوں غم میں ہوں کچھ خبر ہی نہیں

کیا پتا کیا یہ حال ہے میرا

زندگی اک عذاب ہے میری

سانس لینا کمال ہے میرا

جا رہے سب جو چھوڑ کر مجھ کو

ہجر و غم کا یہ سال ہے میرا

ہوں ابھی جو بلندی پہ راضیؔ

اس کے آگے زوال ہے میرا

جب کسی کو منانا پڑتا ہے (غزل)

جب کسی کو منانا پڑتا ہے

اپنا سب کچھ گنوانا پڑتا ہے

قیس کیسے کوئی بھی کہلائے

دشت میں خاک اڑانا پڑتا ہے

خواب دفنانے پڑتے ہیں اپنے

خود سے جب گھر چلانا پڑتا ہے

کل کو بہتر بنانے کے لیے اب

اپنا ماضی بھلانا پڑتا ہے

چیختی ہے خموشی جب اندر

شور باہر مچانا پڑتا ہے

یوںہی رہ گیر کون کہلائے

رہ سے پتھر ہٹانا پڑتا ہے

کوئی ہمدرد بھی نہیں خود ہی

بوجھ غم کا اٹھانا پڑتا ہے

جب عبادت کی بات ہو راضیؔ

سر وفا میں جھکانا پڑتا ہے

مزید غزلیں از تبریز حسن رازی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں