پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تابندہ مسعود کی غزلیں — Tabinda Masood Ghazals

تابندہ مسعود کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھ سے کس نے روشنی مانگی (غزل)

آنکھ سے کس نے روشنی مانگی

خواب کے نام زندگی مانگی

میں نے لہرا کے اپنے آنچل کو

تیرے سپنوں کی چاندنی مانگی

زندگی بانٹنے جو آئی سخن

میں نے لفظوں میں تازگی مانگی

کب یہ چاہا کہ دشت ہو آگے

کب سمندر سے بے رخی مانگی

یوں بھی سجدوں میں گر گئی اکثر

یوں بھی تابندہؔ بندگی مانگی

مزید غزلیں از تابندہ مسعود ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں