پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تبسم ضیا کی غزلیں — Tabassum Zia Ghazals

تبسم ضیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گزر گئی جو وہ سراب سی لگی (غزل)

گزر گئی جو وہ سراب سی لگی

یہ زندگی ہمیں عذاب سی لگی

سجا لیا ہے چوم کر لو طاق پر

کہانی عشق کی کتاب سی لگی

یہ سوچتی ہیں لہریں چاند لیں گی چھو

یہ بات قربتوں کی خواب سی لگی

نکلتا ہوں مکاں سے صرف رات کو

ہاں روشنی بھی اب حساب سی لگی

بھروسا کیجے ہم پہ ایک مرتبہ

یہ آرزو بڑی خراب سی لگی

بحر میں تم ملے ہم ملے جس جگہ (غزل)

بحر میں تم ملے ہم ملے جس جگہ

ناخدا کیا ملا غم ملے جس جگہ

لے چلو دور اس شہر سے دوستو

درد مجھ کو ذرا کم ملے جس جگہ

جان کہہ کر پکارا تھا اس نے جہاں

ہونٹ اک دوجے میں ضم ملے جس جگہ

چھوٹا سا بچہ تھا کھیلتا باراں میں

ہم صنم آنسو میں نم ملے جس جگہ

تمہیں پتا ہے محبت کیا ہے (نظم)

تمہیں پتا ہے محبت کیا ہے

نہیں

میں بتاتا ہوں تمہیں

پچھلے دسمبر تک یہ جذبہ مجھ میں اس قدر تھا کہ

میری قلب دانی میں محبت کا حمل ٹھہر گیا

وہ میرے دل کی کوکھ میں پلتی رہی

وہ زندہ تھی

میں نے ایک لمس کو محسوس کیا تھا

بس ذرا سی جلدی نے وقت سے پہلے اسے جنم دیا

اور وہ مرحوم ہو گئی

مزید غزلیں از تبسم ضیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں