پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید ضامن عباس کاظمی کی غزلیں — Syed Zamin Abbas Kazmi Ghazals

سید ضامن عباس کاظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

لذت۔لمس کا انکار نہیں کر سکتا (غزل)

لذت۔لمس کا انکار نہیں کر سکتا

دور بیٹھے تجھے سرشار نہیں کر سکتا

جیسے میں دوستوں سے ہنس کے گلے ملتا ہوں

کوئی معمولی اداکار نہیں کر سکتا

ایک دو بار تو روکوں گا مروت میں تجھے

سینکڑوں بار تو اصرار نہیں کر سکتا

باغ میں ایک بھی پھول ایک بھی پھل کے ہوتے

تو مجھے زیست سے بیزار نہیں کر سکتا

ایسا کردار کہانی میں ادا کرنا پڑا

جو کوئی صاحب کردار نہیں کر سکتا

یہ سوگ ختم کیا جائے یا کیا جائے (غزل)

یہ سوگ ختم کیا جائے یا کیا جائے

تمہارے ہجر کو گنگا بہا دیا جائے

ہیں کامیابی پہ حاسد شکست پر برہم

بتاؤ ایسے مزاجوں کا کیا کیا جائے

نہ جانے کتنے مصائب سے جان بخشی ہو

کسی کو وقت سے پہلے ہی رو لیا جائے

یہ سرد شام جو کہرے میں لپٹی جاتی ہے

تو کیا خیال ہے نصرتؔ لگا دیا جائے

نہیں (نظم)

نہیں

میں تو بس

کہہ رہی تھی کہ وہ

خیر چھوڑیں اسے

کچھ کہو بھی سہی

اک سہیلی یہ کہتی ہے

آپ اس سے بھی

خیر کچھ بھی نہیں

چائے کیسی لگی

مزید غزلیں از سید ضامن عباس کاظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں