پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید وسیم نقوی کی غزلیں — Syed Waseem Naqvi Ghazals

سید وسیم نقوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب اپنے آپ کو خود سے چھپا رہا ہوں میں (غزل)

اب اپنے آپ کو خود سے چھپا رہا ہوں میں

بہت شدید مصائب میں مبتلا ہوں میں

یہ دھوپ چھاؤں کے موسم یہ گردش دوراں

کہیں پہ ختم ہوا ہوں کہیں بچا ہوں میں

کبھی بھی مجھ کو میسر نہیں ہوا دریا

تو تشنگی تجھے اپنا بنا رہا ہوں میں

مرے قریب نہ آئے گا تیری یاد کا نور

دیا جو دل میں تھا روشن بجھا رہا ہوں میں

کبھی لبوں پہ تبسم کا نور رہتا تھا

اب اپنی آنکھوں سے دریا بہا رہا ہوں میں

میں راہ حق کا مسافر مرا نصیب ہے یہ

خود اپنے خون سے مقتل سجا رہا ہوں میں

یہ رات دن کا تسلسل بھی ایک جادو ہے

کہیں اندھیرا بنا ہوں کہیں ضیا ہوں میں

اگر میں چاہوں بھی خود کو منا نہیں سکتا

خود اپنے آپ سے اس درجہ اب خفا ہوں میں

وسیمؔ اپنے مقدر کی یہ کہانی ہے

کہیں لبوں کی خموشی کہیں صدا ہوں میں

جب بھی دیکھے وبال کرتی ہے (غزل)

جب بھی دیکھے وبال کرتی ہے

آنکھ اس کی کمال کرتی ہے

آئنہ غور جب نہیں کرتا

مفلسی تب سوال کرتی ہے

عاشقی کا مزاج رب جانے

جینا مرنا محال کرتی ہے

داستانیں وجود پاتیں ہیں

نوجوانی کمال کرتی ہے

روح کو نذر کرنا پڑتا ہے

موت جس دم سوال کرتی ہے

بس تصور میں آ کے تیری ہنسی

سر کو لے لے کو تال کرتی ہے

جب بھی آتی ہے ہجر کی ساعت

دل کے شیشے میں بال کرتی ہے

بس تری یاد دن کے ڈھلتے ہی

مجھ کو ہر شب نڈھال کرتی ہے

تیری الفت کا ہے طفیل وسیمؔ

مجھ کو جو بے مثال کرتی ہے

مزید غزلیں از سید وسیم نقوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں