پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید وقار کی غزلیں — Syed Waqar Ghazals

سید وقار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

فریب کھاتے ہوئے دور ہو گئے ورنہ (غزل)

فریب کھاتے ہوئے دور ہو گئے ورنہ

ہمیں تھا لوٹ کے آنا کسی کے ہو جانا

میں کوستا رہوں تجھ کو کوئی ملے نہ تجھے

مجھے کبھی نہ بتانا کسی کے ہو جانا

سو کس کے ساتھ ہو اکثر کوئی کرے گا سوال

تمہیں پڑے گا بتانا کسی کے ہو جانا

تجھے یوں دیکھ کے ظاہر ہے لوگ سوچیں گے

کسے ملے گا خزانہ کسی کے ہو جانا

جہاں میں اس سے بڑا جرم کیا کوئی ہو وقارؔ

کسی کا ہوں یہ جتانا کسی کے ہو جانا

موت ہی ڈھونڈھ لوں بہانے سے (غزل)

موت ہی ڈھونڈھ لوں بہانے سے

پیٹ بھرتا نہیں کمانے سے

مان لیتا ہوں ٹھان لیتا ہوں

چوک جاتا ہوں پر نشانے سے

تم نے کرنا تھا جو وہ کر ہی لیا

فرق کیا پڑتا ہے بتانے سے

اس کا چہرہ وہاں سے ہٹتا نئیں

اس کی تصویر کے ہٹانے سے

وہ جو رشتہ بھرم نے رکھا ہے

ٹوٹ جائے گا آزمانے سے

مزید غزلیں از سید وقار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں