سید رشید علی جعفری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہر جاں کو یہاں خاطر منزل بہ سفر ہے (غزل)
ہر جاں کو یہاں خاطر منزل بہ سفر ہے
مقصود جہاں کامل اشیائے ہنر ہے
خاکستر انوار لہو بن کے تجلی
اعضائے بشر میں کوئی دم ساز اثر ہے
آشفتہ سری رہبر کشاف مقاصد
تندیٴ زمانہ میں بھی کوتاہ نظر ہے
اس شورش دنیا میں جو دیکھو تو میسر
تا حد نظر ہیچ نشانات سحر ہے
کیوں ہوں نہ پریشاں کہ یہاں صاحب و مالک
گو ہیں بلب مرگ نظر سوئے گہر ہے
جہاں میں ہر طرف دیکھا نہیں ہے غم گسار اپنا (غزل)
جہاں میں ہر طرف دیکھا نہیں ہے غم گسار اپنا
تمنا خواہشیں امید لے بیٹھیں قرار اپنا
بہاریں عندلیبان چمن ہو یا پری چہرہ
کسی پر کب چلا ہے تمکنت میں اقتدار اپنا
تمہیں معلوم ہے جانا زمانے کی پر آشوبی
اسی خاطر بنایا ہے ترے در کو دیار اپنا
فلک کی راہ میں کچھ ٹمٹماتے ہیں جہاں تارے
اسی دشت فروزاں میں بنے گا اک مزار اپنا
مزید غزلیں از سید رشید علی جعفری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں