پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید نیر مقیت کی غزلیں — Syed Neer Muqeet Ghazals

سید نیر مقیت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھ میں چبھتا رہا اک خواب تو (غزل)

آنکھ میں چبھتا رہا اک خواب تو

کیا قیامت ہو اگر ہو رو بہ رو

پھر کبھی کہنے کو بیٹھوں گا غزل

درد لکھتا ہوں لہو سے مو بہ مو

ہم گزاریں عمر زیبا آپ بن

ہو رہی ہے اب یہ ان سے گفتگو

ذرہ ذرہ کر گئی ہے وہ مجھے

ریزہ ریزہ چن رہا ہوں چار سو

ہوں ترے پیکر سے واقف نازنیں

بول تو کر دوں بیاں میں مو بہ مو

در بہ در رہتا ہوں میں بھی شوق سے

وہ بھی تو ملتی ہے مجھ کو کو بہ کو

ان کو تو کرنے لگیں سجدے غزال

یوں کروں آغوش ان کی مشک بو

آپ کی اب تک درخشانی جواں

پڑ چکی ہے دھیمی میری آبرو

ہر سانس میں لپٹا ہوا اک سوز کہن ہے (غزل)

ہر سانس میں لپٹا ہوا اک سوز کہن ہے

یہ جسم نہیں درد کا پہنا ہوا تن ہے

بلبل ہے نہ گل ہے نہ کوئی تم سا چمن ہے

یہ شور انا ہی مرے ہونے کا چلن ہے

وہ لمس ابھی تک مری تحویل میں کیوں ہے

وہ جسم ابھی تک مرے حصے کا بدن ہے

ہر سانس میں اک آگ سی کیوں رقص کناں ہے

یہ کون مری قید میں بیدار فتن ہے

ہر سوچ سے ہوتی ہے کسی قبر میں رونق

ہر سوچ مری ذات کا اک تازہ کفن ہے

مزید غزلیں از سید نیر مقیت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں