سید مظفر حسین رزمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
رات رخصت ہوئی بجتے ہیں گجر آگے چل (غزل)
رات رخصت ہوئی بجتے ہیں گجر آگے چل
ہونے والی ہے تمنا کی سحر آگے چل
اپنی آنکھوں کو تو محروم تماشا نہ بنا
جلوے بے تاب ہیں اے ذوق نظر آگے چل
فکر کی آنکھ میں لرزاں ہیں منازل کتنے
سوچ کا ختم نہ ہو جائے سفر آگے چل
یہ اندھیرا ہی تو پردا ہے رخ فردا کا
فکر فردا کے اندھیرے سے نہ ڈر آگے چل
مل ہی جائے گا ٹھکانا کوئی چلتے چلتے
اس خرابے میں نہ دیوار نہ در آگے چل
یہ گلستاں کی ہوا آگ نہ بھڑکائے کہیں
اور اس آگ میں جل جائے نہ گھر آگے چل
مزید غزلیں از سید مظفر حسین رزمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں