سید محمد تعجیل مہدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اف یہ اتنی گہری آنکھیں (غزل)
اف یہ اتنی گہری آنکھیں
لیکن گونگی بہری آنکھیں
انسانوں کے اس جنگل میں
میری تجھ پر ٹھہری آنکھیں
میں سادہ دیہاتی لڑکا
ہائے اس کی شہری آنکھیں
آنکھیں مجھ کو پاگل کر دیں
نیلی سبز سنہری آنکھیں
یہ فضیلت مرے معیار سے کم ہے شاید (غزل)
یہ فضیلت مرے معیار سے کم ہے شاید
آنکھ سے خون نہ ٹپکا ابھی نم ہے شاید
وہ مرا ہو نہیں پایا سو گھلا جاتا ہوں
ایک عرصے سے مرے دل میں یہ غم ہے شاید
وہ جسے مارنے والا ہے زمانہ سارا
اس کے ہاتھوں میں صداقت کا علم ہے شاید
کون سمجھائے یہ عقدہ کہ اے بستی والو
ظلم خاموشی سے سہہ لینا ستم ہے شاید
ایسے معروف بڑے لوگوں میں غزلیں کہنا
خالق نطق و قلم کا یہ کرم ہے شاید
مزید غزلیں از سید محمد تعجیل مہدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں