سید محمد صادق فراقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سچے دنیاں کا کام نا لینا (غزل)
سچے دنیاں کا کام نا لینا
بات سٹ کر یو جام نا لینا
پھوڑ شیشہ پھتر پو جام پچھاڑ
اے حلالی حرام نا لینا
جگ میں درویش جو ہے مستغنی
خسرواں کا سلام نا لینا
جو قلندر ہے اصل گوشہ نشیں
بھیک اس کا غلام نا لینا
دوستی دوستاں سوں سب بی کریں
خصم تے انتقام نا لینا
شکر کرنا جو کچھ دیا سو خدا
منت صبح و شام نا لینا
عشق کا خام خام لیو تو لیو
بولہوس ہر کدام نا لینا
اے فراقیؔ سخن کی قیمت کوں
بس ہے تحسین دام نا لینا
راکھا غلام کر کر تیرے حسن نے مجکوں (غزل)
راکھا غلام کر کر تیرے حسن نے مجکوں
آخر قتل کیا ہے تیرے نین نے مجکوں
میں بے خبر پڑا تھا مستانہ ہو زمیں پر
پھر کر ہشیار کیتا تیرے سخن نے مجکوں
خدمت میں سو میں تیری ثابت قدم رکھا ہوں
جھالا ہے جیوں شمع کر تیری اگن نے مجکوں
توں گل ہے یاسمن کا خوبی کے باغ اندر
بلبل کیا ہے جانی تیرے چمن نے مجکوں
صادقؔ فراقی مت کر پھیری گلی میں ہر شب
رسوا کیا ہے جگ میں تیری لگن نے مجکوں