پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید محمد احمد نقوی کی غزلیں — Syed Mohammad Ahmad Naqvi Ghazals

سید محمد احمد نقوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پتھرائی ہوئی آنکھوں کو بینائی عطا کر (غزل)

پتھرائی ہوئی آنکھوں کو بینائی عطا کر

رنگوں کو ملا چہروں کو یکتائی عطا کر

ہر چشم صدف قطرۂ نیساں کے لئے کھول

ان جھلسے ہوئے جسموں کو رعنائی عطا کر

صحرا کے لئے بھیج سمندر سے دشا لے

آہوں کی تمازت سے سلگتے ہیں در و بام

اب نوحہ کناں ہونٹوں پہ شہنائی عطا کر

تقدیر کو تدبیر کا آئینہ دکھا دے

دم دیتے ہوئے جذبوں کو برنائی عطا کر

لفظوں کے خزانے پہ ہیں جو سانپ انہیں مار

یا سہمی ہوئی روحوں کو گویائی عطا کر

بس تجھ سے ہوں خائف نہ ڈریں اور کسی سے

نقویؔ سے قلم کاروں کو سچائی عطا کر

سچ کہتے ہو ایک کہانی کس کس سے دہراؤ گے (غزل)

سچ کہتے ہو ایک کہانی کس کس سے دہراؤ گے

جب بھی میرا نام سنو گے ناواقف بن جاؤ گے

ریت کے گھر سے کھیلو جب بھی ٹوٹے گا بن جائے گا

دل سے نہ کھیلو ٹوٹ گیا تو تم بھی کھیل نہ پاؤ گے

تم تو خود بھی شیشہ نکلے تم سے کیا امید کریں

ہم سمجھے تھے پربت پربت تم پتھر پگھلاؤ گے

چڑھتا سورج گھٹتے گھٹتے مغرب میں کھو جاتا ہے

اس نگری کی ریت یہی ہے تم بھی ٹھوکر کھاؤ گے

آنکھوں کی بستی نے تم کو شبنم نام سے جانا تھا

کس کو خبر تھی دل نگری میں تم پتھر کہلاؤ گے

پھولوں سے زخمی ہیں روحیں اب جسموں کی باری ہے

پتھرائی ہیں آس میں آنکھیں کب پتھر برساؤ گے

نقویؔ گھوم رہی ہے دھرتی تم بھی اپنا کام کرو

یادوں کے گنبد میں آخر کب تک جی بہلاؤ گے

گھر کے نقش و نگار کی صورت (نظم)

گھر کے نقش و نگار کی صورت

نقش ہے دل پہ یار کی صورت

اف یہ دم توڑتی ہوئی شمعیں

انکھڑیوں میں خمار کی صورت

ہر دریچے میں ہے چراغ کا گل

اب ہے یہ انتظار کی صورت

اب دھڑکتا ہے بار بار دماغ

دل بے اختیار کی صورت

بس یوں ہی آتے جاتے ملتے ہیں

ہم بھی لیل و نہار کی صورت

اس کا آنا بھی اک قیامت تھا

محشر انتظار کی صورت

گرد کی طرح بیٹھ جائیں گے

جو اٹھے ہیں غبار کی صورت

اپنی محرومیوں کا جشن منائیں

آؤ جشن بہار کی صورت

یہ صدی بھی گزر ہی جائے گی

شتر بے مہار کی صورت

واں بھی سہتی ہے دھوپ کی یلغار

شجر سایہ دار کی صورت

سر طوفاں گزار لو نقویؔ

اک یہی ہے قرار کی صورت

مزید غزلیں از سید محمد احمد نقوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں