پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید اقبال گیلانی کی غزلیں — Syed Iqbal Gilani Ghazals

سید اقبال گیلانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اسی گنبد ہشت پہلو کے آگے (نظم)

اسی گنبد ہشت پہلو کے آگے

وہی ایک کیکر کا چھدرا سا پیڑ

جہاں آ کے پہلے پہل میں رکا تھا

وہیں آ کھڑا ہوں

مگر اس جھروکے کا

جس میں سے اک خوبصورت سا چہرہ

مجھے دیکھ کر پہلے رویا تھا

اور پھر ہنسا تھا

نشاں تک نہیں ہے

مزید غزلیں از سید اقبال گیلانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں