پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید انعام اشرف کی غزلیں — Syed Inam Ashraf Ghazals

سید انعام اشرف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سرور بن کے نگاہوں میں سر میں رہتا ہے (غزل)

سرور بن کے نگاہوں میں سر میں رہتا ہے

اک التفات جو ان کی نظر میں رہتا ہے

وہی ہے جان تمنا وہی ہے دل کا قرار

کہ جس کا عکس مری چشم تر میں رہتا ہے

یہ ایک دن کا تو قصہ نہیں کہ ختم ہوا

جنوں ہمارا ہمیشہ سفر میں رہتا ہے

ادھر ہیں لغزشیں پیہم نوازشیں ہیں ادھر

ہمارا جرم کب ان کی نظر میں رہتا ہے

شراب لاؤ کہ میں ہوش میں تو آ جاؤں

نشہ بغیر یہ کب اپنے سر میں رہتا ہے

عجیب بات ہے جب سامنے وہ رہتے ہیں

مرا حواس کسی رہ گزر میں رہتا ہے

حیات ساز‌ تگ و دو کے باوجود اے دوست

بڑا سکون بھلائی نگر میں رہتا ہے

خیال و خواب کی وادی سے لوٹ کر اشرفؔ

بہت اداس سا بس اپنے گھر میں رہتا ہے

مزید غزلیں از سید انعام اشرف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں