پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید حشمت سہیل کی غزلیں — Syed Hashmat Sohail Ghazals

سید حشمت سہیل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تماشا اک عجب سا ایک دن یوں راہ میں دیکھا (نظم)

تماشا اک عجب سا ایک دن یوں راہ میں دیکھا

کسی کو دیکھتے ہیں لوگ اک مجمع اکٹھا ہے

اٹا ہے دھول میں اک نوجواں مٹی میں لیٹا ہے

اٹھا کر گرد اپنے جسم سر چہرے پہ ملتا ہے

کسی کی کچھ نہیں سنتا نہ ہنستا ہے نہ روتا ہے

وہ بس خاموش فرش خاک پر یوں ہی تڑپتا ہے

بڑی مشکل سے سب نے نوجواں کو روک کر پوچھا

تمہاری اس پریشانی کا بتلاؤ سبب کیا ہے

کہا اس نوجواں نے آپ سب ناحق پریشاں ہیں

سمجھ سکتے نہیں ہیں آپ کہ مجھ کو ہوا کیا ہے

نہ پاگل ہوں نہ مجنوں ہوں نہ ہے کوئی مرض مجھ کو

عمل پیرا ہوں میں جس پر پرانا اک مقولہ ہے

مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہیے

کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے

مزید غزلیں از سید حشمت سہیل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں