پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید ہاشم رضا کی غزلیں — Syed Hashim Raza Ghazals

سید ہاشم رضا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تم چپ رہے پیام محبت یہی تو ہے (غزل)

تم چپ رہے پیام محبت یہی تو ہے

آنکھیں جھکیں نظر کی قیامت یہی تو ہے

محفل میں لوگ چونک پڑے میرے نام پر

تم مسکرا دئے مری قیمت یہی تو ہے

تم پوچھتے ہو تم نے شکایت بھی کی کبھی

سچ پوچھئے تو مجھ کو شکایت یہی تو ہے

وعدے تھے بے شمار مگر اے مزاج یار

ہم یاد کیا دلائیں نزاکت یہی تو ہے

میرے طلب کی حد ہے نہ تیرے عطا کی حد

مجھ کو ترے کرم کی ندامت یہی تو ہے

مزید غزلیں از سید ہاشم رضا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں