پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید اظہرالدین کی غزلیں — Syed Azharuddin Ghazals

سید اظہرالدین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وفا میری یاد آئے تو لوٹ آنا (غزل)

وفا میری یاد آئے تو لوٹ آنا

کبھی دل تڑپ جائے تو لوٹ آنا

مجھے بے وفا جان کر تم نے چھوڑا

خطا اپنی یاد آئے تو لوٹ آنا

لہو دل کا حاضر ہے دست حنا کو

ضرورت جو پڑ جائے تو لوٹ آنا

بہت دل دکھانے کا تم کو ہے ارماں

یہ ارماں نکل جائے تو لوٹ آنا

یہ مظہرؔ کا در ہے کھلا ہی رہے گا

دل اپنوں سے بھر جائے تو لوٹ آنا

دیکھو مجھے بھی یاروں خوشبو سے میں بنا ہوں (غزل)

دیکھو مجھے بھی یاروں خوشبو سے میں بنا ہوں

میں جب بھی بولتا ہوں اردو ہی بولتا ہوں

پردیسیوں کا غم بھی پردیسی جانتے ہیں

برسوں کی رنجشوں کو اک میں ہی جانتا ہوں

چاہت وطن کی ہے پھر ایمان بھی ہے میرا

ہندوستاں کی مٹی میں مرنا چاہتا ہوں

پرکھا سبھی کو میں نے کوئی نہیں ہے میرا

غیروں کی چھوڑو میں تو اپنوں میں بٹ چکا ہوں

دھوپوں کی تیز لو میں جلتا رہا ہوں پل پل

بادل بھی میرے حق میں برسے یہ چاہتا ہوں

خاموشی کو تو میری کمزوری مت سمجھنا

طوفان سے اکیلا میں لڑنا جانتا ہوں

مزید غزلیں از سید اظہرالدین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں