پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید اظہر مسعود رضوی کی غزلیں — Syed Azhar Masood Rizvi Ghazals

سید اظہر مسعود رضوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سناٹے کے شور سے پھر آوازوں کا صحرا چمکا (غزل)

سناٹے کے شور سے پھر آوازوں کا صحرا چمکا

زیر فلک جو اب تک خوابیدہ تھا وہ فتنہ چمکا

دشت ہوا کے دوش پہ وحشی خوشبو نے پر پھیلائے

رنگ ہوا بیدار انگڑائی سانپ نے لی شعلہ چمکا

پتھر شیشہ چاندی سونا موتی ہیرا شمس قمر

حیرت وحشت خاک سمندر پیکر آئینہ چمکا

شہر سیاہ پہ ٹوٹی ہوں گی کیسی کیسی تلواریں

پردۂ خواب پہ گزرا منظر بے چمکے کیا کیا چمکا

ساحر لشکر صبر فصیل تک آ کے رجز خواں ہوتا ہے

تو بھی حصار جاں سے نکل کر خنجر گرم نوا چمکا

رات پہاڑ پہ بجلی تڑپی پتھر ٹوٹا آگ لگی

پل بھر کو میرے کمرے کی کھڑکی کا شیشہ چمکا

کاروبار جما ہے پھر سے تیر تبر تلواروں کا

مدت سے جو سرد پڑا تھا آہوں کا دھندا چمکا

مزید غزلیں از سید اظہر مسعود رضوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں