پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید اظہر حسین اظہر کی غزلیں — Syed Azhar Hussain Azhar Ghazals

سید اظہر حسین اظہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سوچتا ہوں کہ کیا لکھوں تم کو (غزل)

سوچتا ہوں کہ کیا لکھوں تم کو

درد لکھوں دوا لکھوں تم کو

ابتدائے غم جہاں لکھ دوں

عشق کی انتہا لکھوں تم کو

تم بتاؤ کہ خواب رہنے دوں

یا کہ سچ مچ خدا لکھوں تم کو

دل نے چاہا لکھوں تمہیں امید

سچ لکھوں تو دعا لکھوں تم کو

تم سے کتنی شکایتیں ہیں مگر

کس طرح بے وفا لکھوں تم کو

پھر وہی تم ہو پھر وہی اظہرؔ

کیسے خود سے جدا لکھوں تم کو

نقش میرے لوٹنے کے سب مٹانے آ گئے (غزل)

نقش میرے لوٹنے کے سب مٹانے آ گئے

وہ مری کشتی کنارے پر ڈبانے آ گئے

سرد راتوں میں ہوائیں جب ستم ڈھانے لگیں

آگ اپنے آشیاں کو ہم لگانے آ گئے

زیست کی اس کشمکش سے اس قدر بیزار تھے

موت کے آغوش میں خود کو سلانے آ گئے

مر گئی ہو دل میں جب بھی حکمرانی کی ہوس

تاج و تخت زندگی کو ہم لٹانے آ گئے

سانس کی جو آخری دولت بچی تھی دوستو

عشق کی بازی میں اس کو بھی گنوانے آ گئے

گھٹ رہا تھا دم ہمارا جب انا کی قید میں

پھول بلبل پھر غزل ہم کو سنانے آ گئے

رو رہے ہیں حال پر اظہرؔ ہمارے سب کے سب

ہم جو اپنے ہاتھ سے مقتل سجانے آ گئے

مزید غزلیں از سید اظہر حسین اظہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں