پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید انور سعید کی غزلیں — Syed Anwar Saeed Ghazals

سید انور سعید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حد سے بڑھ جائے بھی تو درد دبائے رکھنا (غزل)

حد سے بڑھ جائے بھی تو درد دبائے رکھنا

اپنے جذبات کو سینے میں چھپائے رکھنا

ہر طرف خار ہیں اور راہ بھی دشوار بہت

اپنے دامن کو سلیقے سے بچائے رکھنا

جانے کس پل کوئی تعبیر ہی سچ ہو جائے

اپنی نیندوں کو تو خوابوں سے سجائے رکھنا

ہم سفر کا ہی پتہ اور نہ منزل کی خبر

راستے کو تو پتہ اپنا بتائے رکھنا

تیر برسیں بھی اگر ہاتھ نہ لغزش کھائیں

اپنے ہاتھوں میں تو پرچم کو اٹھائے رکھنا

تری باتوں میں یہ تلخی ہے کیوں کہہ دے انورؔ

تو نے سیکھا ہی نہیں سچ کو چھپائے رکھنا

وہی آندھی وہی بارش وہی طوفان سا ہے (غزل)

وہی آندھی وہی بارش وہی طوفان سا ہے

پہلے تو ڈوبے تھے اب بچنے کا امکان سا ہے

کل یہاں بستیاں بھی ہوں گی مکاں بھی شاید

آج لگتا جو علاقہ مجھے سنسان سا ہے

جو بھی ہوتا ہے اسے روک نہیں سکتے ہم

زندگی لگتی خدا کا مجھے فرمان سا ہے

کھو گئے جانے کہاں ہنستے ہوئے چہرے آج

اس زمانے میں ہر اک شخص پریشان سا ہے

مزید غزلیں از سید انور سعید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں