پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید علی ظہیر کی غزلیں — Syed Ali Zaheer Ghazals

سید علی ظہیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ چمک دھول میں تحلیل بھی ہو سکتی ہے (غزل)

یہ چمک دھول میں تحلیل بھی ہو سکتی ہے

کائنات اک نئی تشکیل بھی ہو سکتی ہے

تم نہ سمجھو گے کوئی اور سمجھ لے گا اسے

خامشی درد کی ترسیل بھی ہو سکتی ہے

کچھ سنبھل کر رہو ان سادہ ملاقاتوں میں

دوستی عشق میں تبدیل بھی ہو سکتی ہے

میں ادھورا ہوں مگر خود کو ادھورا نہ سمجھ

مجھ سے مل کر تری تکمیل بھی ہو سکتی ہے

کاٹنا رات کا آسان بھی ہو سکتا ہے

دل میں اک یاد کی قندیل بھی ہو سکتی ہے

اس قدر بھی نہ بڑھو دامن دل کی جانب

یہ محبت کوئی تمثیل بھی ہو سکتی ہے

ہاں دل و جان فدا کردہ ظہیرؔ اس پہ مگر

یہ بھی امکان ہے تذلیل بھی ہو سکتی ہے

کس طرف ہائے مرے دل مرا لشکر چھوٹا (غزل)

کس طرف ہائے مرے دل مرا لشکر چھوٹا

مرا کنبہ مرا خیمہ مرا گھر بھر چھوٹا

میں کھڑا گھورتا رہتا ہوں خلا میں کیا کیا

کوئی بتلائے مجھے کیسے وہ منظر چھوٹا

لکھ لیا کرتا تھا جو دل پہ گزرتی تھی مگر

ایسی کچھ گزری قلم ہاتھ سے لگ کر چھوٹا

بات کرتے ہیں محبت کی جہاں بستے ہیں لوگ

میں کہاں رہتا ہوں کس دیس مرا گھر چھوٹا

سانحہ ایک نہیں سینکڑوں دفتر میں ظہیرؔ

ذکر اس کا ہے جہاں دل سا مسافر چھوٹا

ہر لمحہ بدلتی دنیا میں (نظم)

ہر لمحہ بدلتی دنیا میں

اک ساتھ تمہارا تھا لیکن

وہ ساتھ کبھی کا چھوٹ گیا

جب ساتھ تمہارا ہوگا

بارش ہوگی

اور پھول کھلیں گے راہوں میں

اور دل میں پھر ہلچل ہوگی

تب دنیا چاہے کتنی بدلے

باہر ہو جتنا اندھیارا

اندر سے کرنیں پھوٹیں گی

اندر سے موسم بدلے گا

مزید غزلیں از سید علی ظہیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں