پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید علی شاہ رخ کی غزلیں — Syed Ali Shahrukh Ghazals

سید علی شاہ رخ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دور رہنا ہمیں سکھا دیجے (غزل)

دور رہنا ہمیں سکھا دیجے

یا اداسی کا حل بتا دیجے

کچھ بھرم رہ سکے جدائی کا

چار چھ اشک ہی بہا دیجے

جھوٹ کا آسرا تو ہوتا ہے

بولئے جھوٹ آسرا دیجے

روکنے والا روکئے صاحب

جانے والے کو راستہ دیجے

نفرتیں ختم کرنے والا ہوں

مجھ کو اس جرم کی سزا دیجے

سب حسیناؤں کو معافی ہے (غزل)

سب حسیناؤں کو معافی ہے

شعر کہنے کو چاند کافی ہے

جو نہیں ہے وہی ضروری تھا

جو یہاں ہے وہ سب اضافی ہے

مولوی جی کا دین کیا کہیے

مسئلہ یہ بھی اختلافی ہے

ہم انہیں یاد کر کے روئیں گے

بھول جانا کہاں تلافی ہے

جی مریضان ہجر ہیں ہم لوگ

ہم کو تو اک جھلک بھی شافی ہے

مزید غزلیں از سید علی شاہ رخ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں