سید علی حسین شاہ علی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دیکھتا ہوں چھا رہی ہے ہر طرف (نظم)
دیکھتا ہوں چھا رہی ہے ہر طرف
شام غربت آج ہندوستان میں
یہ بھی کوئی زندگی ہے جب نہیں
خشک ٹکڑا قسمت انسان میں
سینکڑوں فاقوں کے مارے جا بسے
قوم کے فرزند قبرستان میں
حاکموں کے سگ ہیں پلتے دودھ پر
آپ کی دولت سے انگلستان میں
پر تمہیں ملتی نہیں نان جویں
جان آئے کس طرح سے جان میں
مال و دولت جا رہا ہے رات دن
لٹ کے انگلستان میں جاپان میں
سب غلامی کے کرشمے ہیں علیؔ
آج غربت ہے جو ہندوستان میں
مزید غزلیں از سید علی حسین شاہ علی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں