پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید احمد شمیم کی غزلیں — Syed Ahmed Shameem Ghazals

سید احمد شمیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آج کا دن بھی گزر جائے گا (غزل)

آج کا دن بھی گزر جائے گا

قافلہ لوٹ کے گھر جائے گا

راہ کٹتی ہی نہیں ہے اپنی

ساتھ کب تک یہ سفر جائے گا

زخم تازہ ہے تو دل دکھتا ہے

وقت کے ساتھ یہ بھر جائے گا

آزما گردش دوراں تو بھی

آئینہ اور سنور جائے گا

بھاگتے دوڑتے لمحوں کا سفر

کب اچانک ہی ٹھہر جائے گا

صبح کھلتا ہوا ہر پھول شمیمؔ

شام آئی تو بکھر جائے گا

جی بہت چاہتا ہے رونے کو (غزل)

جی بہت چاہتا ہے رونے کو

آئنہ آنسوؤں سے دھونے کو

دن کا جلتا سفر تمام ہوا

رات اب کہہ رہی ہے سونے کو

خواب بننے کا فائدہ کیا ہے

وہ تو ہونا ہے جو ہے ہونے کو

یاد اس کی متاع جاں اپنی

دیدۂ تر مجھے ڈبونے کو

پشت پر بوجھ بیتی یادوں کا

زندگی جیسے لاش ڈھونے کو

عمر اک جا چکی تو یہ جانا

خود کو پایا تھا میں نے کھونے کو

لکیریں کھینچ دو چاروں طرف اس کے (نظم)

لکیریں کھینچ دو چاروں طرف اس کے

لکیریں کھینچ دو

کہ وہ نقطہ ہے

لیکن دائرے کی قید سے باہر نکل جائے

تو اک پل میں

کہ وہ جلتا ہوا اک لفظ ہے جس کو

کسی کے ہونٹ نے اب تک نہیں چوما

اگر چومے

وہ اک ایسا تصور ہے اگر الفاظ کے ملبوس میں

ترسیل ہو جائے

تو موجیں ساگروں کی بانہہ سے آزاد ہو جائیں

پہاڑوں کی بلندی دیکھتے ہی دیکھتے پاتال کے اندر اتر جائے

چمکتا گرم سورج اپنے ہی قہر و غضب کی آگ میں جل کر پگھل جائے

زمین معدوم ہو جائے

لیکن

مزید غزلیں از سید احمد شمیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں