پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید احمد کی غزلیں — Syed Ahmad 1 Ghazals

سید احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کبھی تو جوش میں آ اور رنگ و رس پہ برس (غزل)

کبھی تو جوش میں آ اور رنگ و رس پہ برس

تو ابر ہے تو مرے جسم کی ہوس پہ برس

میں چاہتا ہوں کوئی نقش وصل کا ابھرے

اے رنگ حسن مرے دل کے کینوس پہ برس

یقین مان مری زندگی میں ہیں ہی نہیں

گزر رہے ہیں ترے بن جو یہ برس پہ برس

اڑا کے لے ہی نہ جائیں یہ آندھیاں مجھ کو

کہیں برس نہ برس میرے خار و خس پہ برس

سنا ہے بیڑیوں میں محو رقص ہے سیدؔ

چمن کو چھوڑ دے کالی گھٹا قفس پہ برس

سنگ میں روح کا امکان بھی ہو سکتا ہے (غزل)

سنگ میں روح کا امکان بھی ہو سکتا ہے

وہ جو بت ہے وہ مری جان بھی ہو سکتا ہے

کیا ضروری ہے مہکتا ہو فقط اس کا بدن

گھر میں رکھا ہوا گلدان بھی ہو سکتا ہے

یہ جو چاہت ہے عداوت میں بدل سکتی ہے

یہ جو تحفہ ہے کل احسان بھی ہو سکتا ہے

اب بھی آ سکتا ہے وہ چاند نظر دھیان رہے

نصف شب عید کا اعلان بھی ہو سکتا ہے

پھر ترے بعد حسیں چہرے کو دیکھا تو لگا

عشق تو ہجر کے دوران بھی ہو سکتا ہے

راہ میں عشق کی معلوم ہے سید احمدؔ

جان کا مال کا نقصان بھی ہو سکتا ہے

مزید غزلیں از سید احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں