پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید عابد شاہ عابد کی غزلیں — Syed Abid Shah Abid Ghazals

سید عابد شاہ عابد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شہر کی یہ ویراں گلیاں میں تنہا ہوں دل تنہا (غزل)

شہر کی یہ ویراں گلیاں میں تنہا ہوں دل تنہا

ہر دھڑکن آزار جاں میں تنہا ہوں دل تنہا

کتنے پھول مہکتے ہیں دل میں داغوں کی صورت

آگ بنا ابر باراں میں تنہا ہوں دل تنہا

اک اک موڑ پہ ہستی کے جب میں نے ہاتھ بڑھائے

سایہ نکلا ہر داماں میں تنہا ہوں دل تنہا

شہر وفا کا ہر دربند اور ان پر صدیوں کی دھول

دھڑکن دھڑکن وہم و گماں میں تنہا ہوں دل تنہا

مزید غزلیں از سید عابد شاہ عابد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں