پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنیل کمار جشن کی غزلیں — Sunil Kumar Jashn Ghazals

سنیل کمار جشن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب تو دل و دماغ میں کوئی خیال بھی نہیں (غزل)

اب تو دل و دماغ میں کوئی خیال بھی نہیں

اپنا جنون بھی نہیں اس کا جمال بھی نہیں

اس سے بچھڑ کے زیست میں یے ہی گلہ رہا مجھے

اس سے جدا بھی ہوں مگر جینا محال بھی نہیں

عشق کی جنگ میں میاں یہ ہی اصول ہے بجا

ہاتھ میں اس کے تیغ ہو آپ کے ڈھال بھی نہیں

مجھ کو کہیں ملی نہیں کوئی بھی راہ پر سکوں

سمت جنوب بھی نہیں سمت شمال بھی نہیں

میرے بدن پہ تھا کبھی اس کے بدن کا پیرہن

آج بلا کا ہجر ہے جسم پہ شال بھی نہیں

یہ بھی کمال ہی تو ہے قابل داد صاحبان

آج کلام جشنؔ میں کوئی کمال بھی نہیں

آبرو کی کسے ضرورت ہے (غزل)

آبرو کی کسے ضرورت ہے

جان بچ جائے تو غنیمت ہے

دیر تک ساتھ دے نہیں سکتا

جھوٹ کی بس یہی حقیقت ہے

بے ضرورت بھی کر لیا سجدہ

یہ عبادت بڑی عبادت ہے

میں محبت تجھے نہیں کرتا

تو فقط روح کی ضرورت ہے

دشت ویراں رہے اگر تو پھر

دعوئ عاشقی پے لعنت ہے

کوئی شکوہ گلہ نہیں باقی

اب اسی بات کی شکایت ہے

مزید غزلیں از سنیل کمار جشن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں