پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنیل آفتاب کی غزلیں — Sunil Aftab Ghazals

سنیل آفتاب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سنہری دھوپ کھلی ہے کئی دنوں کے بعد (غزل)

سنہری دھوپ کھلی ہے کئی دنوں کے بعد

پھر ان سے بات ہوئی ہے کئی دنوں کے بعد

سروں میں شام سجی ہے کئی دنوں کے بعد

غزل کو راہ ملی ہے کئی دنوں کے بعد

کرن کرن ترا چہرہ زمیں میں اترا ہے

کہ ایسی صبح ہوئی ہے کئی دنوں کے بعد

یہ کس نے چار دشاؤں میں عطر چھڑکا ہے

فضا مہک سی گئی ہے کئی دنوں کے بعد

دھوپ میں بیٹھنے کے دن آئے (غزل)

دھوپ میں بیٹھنے کے دن آئے

پھر اسے سوچنے کے دن آئے

بند کمروں میں جھانکتی کرنیں

کھڑکیاں کھولنے کے دن آئے

دھان کی کھیتیاں سنہری ہیں

گاؤں میں لوٹنے کے دن آئے

بعد مدت وہ شہر میں آیا

آئنہ دیکھنے کے دن آئے

پھر کوئی یاد تازہ ہونے لگی

رات بھر جاگنے کے دن آئے

مزید غزلیں از سنیل آفتاب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں