پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنیل راہی کی غزلیں — Sunil Raahi Ghazals

سنیل راہی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں دیا ہوں مرا کام جلنا ہے یارو (غزل)

میں دیا ہوں مرا کام جلنا ہے یارو

ان اندھیروں میں بھی مجھ کو چلنا ہے یارو

برف کب تک رہے گی جمی اس طرح سے

ایک نہ ایک دن تو پگھلنا ہے یارو

قید خود میں رکھا ہے اسے میں نے کب سے

روح کو میری گھر سے نکلنا ہے یارو

دھوپ کی ہوں کرن میں اترتی زمیں پہ

ان پہاڑوں سے بھی تو پھسلنا ہے یارو

یاد کرنا اسے بھول جانا خودی کو

عادتوں کو میری اب بدلنا ہے یارو

تھا میں کیا اور اب کیا ہوئے جا رہا ہوں

اور کتنے ہی سانچوں میں ڈھلنا ہے یارو

خود کو خود سے ابھی ملانا ہے (غزل)

خود کو خود سے ابھی ملانا ہے

میں ہوں زندہ مجھے بتانا ہے

اور الجھاؤ نہ مجھے اب تم

راستے مجھ کو گھر بھی جانا ہے

وہ گھروندا تو بہہ گیا کب کا

دشت ہی اب مرا ٹھکانا ہے

نام مٹتا نہیں ترا دل سے

اب بتا کیسے یہ مٹانا ہے

راکھ کرنا ہے یاد کو تیری

بن کے دریا اسے بہانا ہے

روٹھ کر بیٹھے ہیں گلی کوچے

آج ان کو مجھے منانا ہے

سانس بھری ہے لگ رہی راہیؔ

سنگ اس پر سے بھی ہٹانا ہے

مزید غزلیں از سنیل راہی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں