پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سلطان شاہد کی غزلیں — Sultan Shahid Ghazals

سلطان شاہد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رات دن شام و سحر سب ایک رنگ (غزل)

رات دن شام و سحر سب ایک رنگ

حادثے خیر و خبر سب ایک رنگ

ایک رنگ آب و ہوائے خشک و تر

بحر و بر سیر و سفر سب ایک رنگ

ہر طرف ویرانیاں ہیں خیمہ زن

گھر کھنڈر صحرا نگر سب ایک رنگ

جانے کس موسم نے یہ منظر دیا

خار، گل، برگ و ثمر سب ایک رنگ

نیک و بد کردار کی پہچان کیا

جن پری پتھر بشر سب ایک رنگ

خواب سے چونک چونک اٹھا کہ نہیں (غزل)

خواب سے چونک چونک اٹھا کہ نہیں

نقش بر آب تھا مٹا کہ نہیں

موم موم آفتاب پگھلا تھا

اور سمندر بھی برف تھا کہ نہیں

سبز موسم پون پون مہکا

کوئی پودا ہرا ہوا کہ نہیں

چھت پہ سورج کرن کرن اترا

رات گھر میں دیا جلا کہ نہیں

موج در موج اک مسلسل جنگ

ریت کا گھر ترا گرا کہ نہیں

میں سفر در سفر خلا میں رہا

دائرہ دائرہ پھرا کہ نہیں

مزید غزلیں از سلطان شاہد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں