پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سلطان ساجد کی غزلیں — Sultan Sajid 1 Ghazals

سلطان ساجد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

روشنی جب گھر کے باہر ایک اک منظر میں ہے (غزل)

روشنی جب گھر کے باہر ایک اک منظر میں ہے

کیوں اندھیرا ہی اندھیرا پھر ہمارے گھر میں ہے

اس کے آگے ہاتھ پھیلا کر کوئی کیا پائے گا

مدتوں سے قید خود ہی جو کسی پتھر میں ہے

بند دروازے پہ دستک دینے والے سوچ لے

تیرا چہرہ آشنا بھی کیا کوئی اس گھر میں ہے

برف کی صورت پگھلتا جا رہا ہوں رات دن

کون سا شعلہ مرے ٹھٹھرے ہوئے پیکر میں ہے

بھول کر ساجدؔ اگر پتھر ہی کوئی پھینک دے

جاگ اٹھے پھر وہ صدا جو خامشی کے گھر میں ہے

مزید غزلیں از سلطان ساجد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں