سفیان احمد ریاض الدین سلفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جام الفت پیا کرے کوئی (غزل)
جام الفت پیا کرے کوئی
عشق کا دم بھرا کرے کوئی
ہر گھڑی اس کی یاد میں یارو
کیوں جیا اور مرا کرے کوئی
سب تو ملتے ہیں ناز و نخرے سے
پیار سے بھی ملا کرے کوئی
بے وفائی کا لا علاج مریض
مر نہ جائے وفا کرے کوئی
اب دوائیں بھی بے اثر ٹھہریں
نام اس کا لیا کرے کوئی
درد ہجراں عذاب در بدری
شہر غم سے رہا کرے کوئی
آج کل میں اداس رہتا ہوں
میرے حق میں دعا کرے کوئی
دل نازک بکھر گیا آخر (غزل)
دل نازک بکھر گیا آخر
مر گیا ہاں وہ مر گیا آخر
اک ستارا تھا دل کی دنیا میں
ڈھونڈھتا ہوں کدھر گیا آخر
جن کے ہونے سے بزم روشن تھی
ہائے وہ بھی بچھڑ گیا آخر
آخر شب کا سانحہ یہ ہے
گلشن دل اجڑ گیا آخر
یار سفیانؔ کھا کے قسمیں بھی
وہ فریبی مکر گیا آخر
مزید غزلیں از سفیان احمد ریاض الدین سلفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں