پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سدیش سنگھ کی غزلیں — Sudesh Singh Ghazals

سدیش سنگھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنا دشمن بنا کے آیا ہوں (غزل)

اپنا دشمن بنا کے آیا ہوں

عیب اس کے بتا کے آیا ہوں

میرے ماتھے پہ یہ شکن دیکھو

عشق میں دل لٹا کے آیا ہوں

شہر کی تیرگی سے ڈر کر میں

دیپ گھر میں جلا کے آیا ہوں

چاند سورج فلک ستاروں سے

آج آنکھیں ملا کے آیا ہوں

اپنا نقصان کر لیا میں نے

راز اپنے بتا کے آیا ہوں

گھر کے باہر نکلنے سے پہلے

پاؤں ماں کے دبا کے آیا ہوں

تہذیب بدلی سب کے سلیقے بدل گئے (غزل)

تہذیب بدلی سب کے سلیقے بدل گئے

اکیسویں صدی میں یہ بندے بدل گئے

میت اٹھاتے وقت وہ کاندھے بدل گئے

مردوں کو دیکھنے کے نظریے بدل گئے

گرگٹ سے تیز لوگ بدلتے ہیں رنگ روپ

کتنے ذرا سے وقت میں چہرے بدل گئے

پھر رہ گئی ادھوری مسلسل غزل مری

آئی جو ذہن میں تو یہ مصرعے بدل گئے

نظریں کہاں ملاتے ہیں وہ مجھ سے آج کل

پیسے کا زعم ہونے سے لہجے بدل گئے

اس کے نگر ٹھہر کے یہ معلوم ہو گیا

دروازے سب قدیم ہیں پردے بدل گئے

مزید غزلیں از سدیش سنگھ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں