پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سبھاش پاٹھک ضیا کی غزلیں — Subhash Pathak Ziya Ghazals

سبھاش پاٹھک ضیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رابطہ اک حسین ٹوٹا ہے (غزل)

رابطہ اک حسین ٹوٹا ہے

پھول تازہ ترین ٹوٹا ہے

دل تو کامن سی چیز ہے یارو

مجھ سے اس کا یقین ٹوٹا ہے

اتنے جگنو کہاں سے آئے ہیں

کیا ستارا مہین ٹوٹا ہے

اب کے تو اشک بھی نہیں آئے

اب کے دل بہترین ٹوٹا ہے

ہنستی آنکھوں میں ٹوٹے سپنے ہیں

ہے مکاں پر مکین ٹوٹا ہے

نہ بیٹھ چپ تو سنا درد درد کا قصہ (غزل)

نہ بیٹھ چپ تو سنا درد درد کا قصہ

کسی بہانے اٹھا درد درد کا قصہ

بہار نے لکھی ہے داستان خوشیوں کی

خزاں کی رت نے لکھا درد درد کا قصہ

شب فراق اترنے لگی ڈھلان سے جب

جوان ہونے لگا درد درد کا قصہ

تمہارے جانے سے اس پر شباب آیا تھا

تم آئے ختم ہوا درد درد کا قصہ

الاؤ جس پہ گزاریں خوشی خوشی راتیں

اسی الاؤ میں تھا درد درد کا قصہ

سنا کسی کو اسے بانٹ لے کسی کے ساتھ

کہ بڑھ گیا ہے ضیاؔ درد درد کا قصہ

مزید غزلیں از سبھاش پاٹھک ضیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں