پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سبحانہ جاوید کی غزلیں — Subhana Javed Ghazals

سبحانہ جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں اپنے آپ سے ٹکرا گئی ہوں (غزل)

میں اپنے آپ سے ٹکرا گئی ہوں

ترے دھوکے میں دھوکا کھا گئی ہوں

تجھے پا کر تو ایسا لگ رہا ہے

ضرورت سے زیادہ پا گئی ہوں

تری تصویر بھی چھیڑے ہے مجھ کو

تری تصویر سے شرما گئی ہوں

ترے دامن میں اشک غم کی صورت

میں اپنے آپ کو برسا گئی ہوں

روشنی روشنی سے ہاری ہے (غزل)

روشنی روشنی سے ہاری ہے

ہر ستارے پہ چاند بھاری ہے

کیا بتائیں کہ کس طرح تنہا

ہم نے یہ زندگی گزاری ہے

وہ ملے غیر کی طرح ہم سے

ایسی کیسی یہ پردہ داری ہے

مجھ کو رکھتی ہے دور مجھ سے ہی

میرے اندر جو خاکساری ہے

داؤں پر آ گئی انا میری

وقت سب سے بڑا جواری ہے

ایک مدت سے تنہا اس دل میں

بے قراری ہی بے قراری ہے

مزید غزلیں از سبحانہ جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں