سرشٹی سنگھ بگھی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہم کو آتا ہی نہیں عشق دوبارہ کرنا (غزل)
ہم کو آتا ہی نہیں عشق دوبارہ کرنا
تو جسے چاہے خدا اس کو ہمارا کرنا
کس سلیقے سے میں چوموں ترے ماتھے کو بتا
مجھ کو آ جائے تجھے اور بھی پیارا کرنا
ہر کوئی اپنی سناتا ہے چلا جاتا ہے
ہم کو آتا ہی نہیں ذکر تمہارا کرنا
تیرے چہرے پہ تھکن صاف نظر آتی ہے
تجھ کو آیا نہیں یادوں سے گزارا کرنا
ہم سے اداس لوگوں کو بھی حوصلہ دیا (غزل)
ہم سے اداس لوگوں کو بھی حوصلہ دیا
کیا کیا نہ تیری یاد نے ہم کو سکھا دیا
بچپن سے سوچتی ہوں میں بچپن کا دکھ لیے
کس حادثے نے خاک میں بچپن ملا دیا
تیرا مقام دل کے محلے میں اب نہیں
آخر ترا مقام بھی میں نے گرا دیا
تیرے قریب کون ہے ہے تجھ سے دور کون
سرشٹیؔ میں کہہ رہی ہوں نہ سب کچھ بھلا دیا
مزید غزلیں از سرشٹی سنگھ بگھی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں