سوز صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چڑھی پروان انا دل کی تو یزدان بنی (غزل)
چڑھی پروان انا دل کی تو یزدان بنی
ہوئی بدنام ادا دل کی تو شیطان بنی
دل کی آواز جو ابھری تو وہ قرآن بنی
رسم الفت جو ہوئی عام تو ایمان بنی
داغ مہکے تو تری مانگ کے وہ پھول بنے
آہ آوارہ ہوئی زلف پریشان بنی
نالہ نکھرا تو ترا قہقہہ بن کر بکھرا
چوٹ جو دل پہ لگی شعر کا عنوان بنی
درد بہکا تو تبسم ترا بن کر چہکا
یاد جو بھڑکی تو اشعار کا دیوان بنی
وقت کے ساتھ تجھے بھی جو بدلتے دیکھا
کیا بتاؤں تجھے کیا دل پہ مری جان بنی
مزید غزلیں از سوز صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں