پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سہیل شاد کی غزلیں — Sohail Shad Ghazals

سہیل شاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب تو ہم حد سے گزرتے ہی چلے جاتے ہیں (غزل)

اب تو ہم حد سے گزرتے ہی چلے جاتے ہیں

ایسے مرتے ہیں کہ مرتے ہی چلے جاتے ہیں

نہ خوشی آئی کبھی نہ یہ تسلسل ٹوٹا

ہم بہ ترتیب بکھرتے ہی چلے جاتے ہیں

زندگی ہے کہ سنبھلتی ہی نہیں ہے اپنی

حادثے ہیں کہ گزرتے ہی چلے جاتے ہیں

کس میں ہمت ہے مسلسل یہ تماشا دیکھے

لوگ نظروں سے اترتے ہی چلے جاتے ہیں

چند چوہے مری تقدیر میں آ بیٹھے ہیں

میری خوشیوں کو کترتے ہی چلے جاتے ہیں

غم کوئی غم نہ ہوں اب دوست ہو جیسے میرے

ایک اک کر کے پسرتے ہی چلے جاتے ہیں

کوئی جب روح کو جکڑتا ہے (غزل)

کوئی جب روح کو جکڑتا ہے

کھیل سارہ تبھی بگڑتا ہے

جب بھی کوشش کی بھولنے کی تجھے

اک طماچہ سا کوئی جڑتا ہے

تھا فقط تیرا مسئلہ ورنہ

ساری دنیا سے کون لڑتا ہے

تیرے کوچے میں روز آؤں پر

ایک روڑا بہت ہی اڑتا ہے

درد فرقت میں ایک دیوانہ

بے وجہ ہر کسی سے لڑتا ہے

اچھے اچھے پناہ مانگتے ہیں

جب بھی درویش ضد پہ اڑتا ہے

مزید غزلیں از سہیل شاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں