سطوت رسول کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بارش کا جب پہلا قطرہ آئے (نظم)
بارش کا جب پہلا قطرہ آئے
شور مچائے
ٹین پہ گر کر
چھن چھن کرتا
جھن جھن کرتا
آنگن میں وہ چھم چھم کرتا
راگ بکھرتا
جھاگ بکھرتا
کاغذ کی اک ناؤ بنا کر
اس میں چھوڑیں
بہتی بہتی وہ
دور دیس کو جائے
بوند امر ہو جائے
مزید غزلیں از سطوت رسول ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں