پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سراج منیر کی غزلیں — Siraj Muneer Ghazals

سراج منیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل سے اب تو نقش یاد رفتگاں بھی مٹ گیا (غزل)

دل سے اب تو نقش یاد رفتگاں بھی مٹ گیا

اس خرابے سے بالآخر یہ نشاں بھی مٹ گیا

کس قدر خاموش تھا میداں سر شام شکست

مرحبا کے ساتھ شور الاماں بھی مٹ گیا

پہلے تو سایہ فگن تھا خاک ہو جانے کا خوف

پھر دلوں سے رنج عمر رائیگاں بھی مٹ گیا

ٹوٹتا جاتا ہے اب تاراج خوابوں کا طلسم

آنکھ سے عکس نگار مہرباں بھی مٹ گیا

زندگی اور موت میں اک فرق تھا ہم سے منیرؔ

مٹ گئے ہم فرق ان کے درمیاں بھی مٹ گیا

وہی ستارہ جو بجھ گیا ہم سفر تھا میرا (غزل)

وہی ستارہ جو بجھ گیا ہم سفر تھا میرا

اسی کی سمت ایک سبز ساحل پہ گھر تھا میرا

میں اس زمیں پر بریدہ بازو سسک رہا ہوں

جو اڑ رہا تھا ہوا میں وہ ایک پر تھا میرا

وہ ہاتھ میرے جنہوں نے تلوار سونت لی تھی

جو خاک و خوں میں لتھڑ گیا تھا وہ سر تھا میرا

زمیں یہاں سے وہاں تلک سبز ہو رہی تھی

مگر جو بے برگ و بر کھڑا تھا شجر تھا میرا

وہاں کے گھر تو فنا نے خاموش کر دیے تھے

عجیب سنسان بستیوں سے گزر تھا میرا

مزید غزلیں از سراج منیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں