سراج اجملی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کیا سوچتے رہتے ہو تصویر بنا کر کے (غزل)
کیا سوچتے رہتے ہو تصویر بنا کر کے
کیوں اس سے نہیں کہتے کچھ ہونٹ ہلا کر کے
گھر اس نے بنایا تھا اک صبر و رضا کر کے
مٹی میں ملا ڈالا احسان جتا کر کے
جو جان سے پیارے تھے نام ان نے ہی پوچھا ہے
حیران ہوا میں تو اس شہر میں آ کر کے
تہذیب مصلیٰ سے واقف ہی نہ تھا کچھ بھی
اور بیٹھ گیا دیکھو سجادے پہ آ کر کے
مدت سے پتہ اس کا معلوم نہیں کچھ بھی
مشہور بہت تھا جو آشفتہ نوا کر کے
مرحلے سخت بہت پیش نظر بھی آئے (غزل)
مرحلے سخت بہت پیش نظر بھی آئے
ہم مگر طے یہ سفر شان سے کر بھی آئے
اس سفر میں کئی ایسے بھی ملے لوگ ہمیں
جو بلندی پہ گئے اور اتر بھی آئے
صرف ہونے سے کہاں مسئلہ حل ہوتا ہے
پس دیوار کوئی ہے تو نظر بھی آئے
دل اگر ہے تو نہ ہو درد سے خالی کسی طور
آنکھ اگر ہے تو کسی بات پہ بھر بھی آئے
مزید غزلیں از سراج اجملی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں