پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صدیق عمر کی غزلیں — Siddique Umar Ghazals

صدیق عمر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رہبر ملا نہ ہم کو کوئی رہنما ملا (غزل)

رہبر ملا نہ ہم کو کوئی رہنما ملا

رہزن صفت ہی جو بھی ملا ہم نوا ملا

ہر شخص بے حسی ہی کا اک آئنہ ملا

ہر روز اس نگر میں نیا سانحہ ملا

تم بے وفا ہوئے تو زمانہ ملا تمہیں

ہم با وفا ہوئے تو نیا عارضہ ملا

فیشن میں غرق ہیں وہ ترقی کے نام پر

نام و نمود کو بھی نیا زاویہ ملا

دو دوستوں میں ڈھونڈتے ہیں آپ رابطہ

دو بھائیوں میں ہم کو بڑا فاصلہ ملا

ماں باپ نے تو بخشی تھی اولاد کو خوشی

اب کیوں نحیف ہونے پہ ہے حاشیہ ملا

اس کی نوازشات عمرؔ غور تو کرو

جس نے خدا کی مان لیا راستہ ملا

مزید غزلیں از صدیق عمر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں