پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شویتا شبهی گورکھپوری کی غزلیں — Shweta Shubhi Gorakhpuri Ghazals

شویتا شبهی گورکھپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہاں پر جو دریا سمندر پڑے ہیں (غزل)

یہاں پر جو دریا سمندر پڑے ہیں

یہ سب تو مرے دل کے اندر پڑے ہیں

غزل کوئی کیسے مکمل کروں میں

مرے تو خیالات بنجر پڑے ہیں

محبت ہمیں آپ سے ہے وگرنہ

ہمارے لیے تو بہتر پڑے ہیں

میں اسے جانے کیا سمجھتی ہوں (غزل)

میں اسے جانے کیا سمجھتی ہوں

اس جہاں سے جدا سمجھتی ہوں

تو رقیبوں سے ملتا ہے اکثر

کہتا ہے میں برا سمجھتی ہوں

وہ زباں کھولتا نہیں مجھ سے

میں نظر کا کہا سمجھتی ہوں