شعور کھیڑوالا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اس نے مجھ کو یاد کیا ہے (غزل)
اس نے مجھ کو یاد کیا ہے
لیکن میرے بعد کیا ہے
دل کی بات بتا کر ہم نے
اک رشتہ برباد کیا ہے
عشق کیا تھا دونوں نے پر
کس نے کس کو شاد کیا ہے
پنچھی نے مرنے کی خاطر
خود کو اب صیاد کیا ہے
قید زیست سنا کر بولے
جا تجھ کو آزاد کیا ہے
آج غزل گائیں گے بادل
دھرتی نے ارشاد کیا ہے
سفیدی خیالوں میں آنے لگی ہے (غزل)
سفیدی خیالوں میں آنے لگی ہے
مگر ایک خواہش ابھی تک ہری ہے
چلی ہے یہ والد کے نقش قدم پر
مری شاعری میرے غم پر گئی ہے
جسے زندگی زندگی کہہ رہے ہو
تمہیں جانب قبر کیوں لے چلی ہے
میں غم کا تخلص خوشی رکھ رہا ہوں
مری زیست آخر میں یوں ہنس پڑی ہے
مزید غزلیں از شعور کھیڑوالا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں