شعور انوار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جو خون سڑکوں پہ بہہ رہا تھا جو ظلم انسان سہہ رہا تھا (نظم)
جو خون سڑکوں پہ بہہ رہا تھا جو ظلم انسان سہہ رہا تھا
قلم کے مزدور لکھ رہے تھے
قلم کے مزدور لکھ رہے تھے کہ محنتوں کے معاوضے میں
عظیم محنت کشوں کے معدوں میں صرف فاقے بھرے ہوئے ہیں
اور ان کے اجسام آہنیں پر فقط لباس برہنگی ہے
اور ان کے بچوں کی تربیت کے لئے مدارس کھلے ہوئے ہیں
جہالت و جرم کے مدارس
اور ان کو رہنے کو تنگ ترچھے طویل فٹ پاتھ
ہر سڑک پر بچھے ہوئے ہیں
اور ان کے امراض دور کرنے کو گورکن مستعد کھڑے ہیں
قلم کے مزدور لکھ رہے ہیں
اور ان کی تحریر تر کا ہر حرف
منتقم وقت پڑھ رہا ہے
مزید غزلیں از شعور انوار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں